ہانگ کانگ، یو اے ای، چین، ویتنام اور سنگاپور کی کمپنیوں پر ایرانی تیل کی فروخت کرنے میں مدد کا الزام اور امریکی پابندیاں
7 Jul 2022 08:52
رپورٹس کے مطابق اس اقدام سے ایران پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کیونکہ امریکا 2015 کے ایران جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے مشرقی ایشیا کو ایرانی پیٹرولیم، پیٹروکیمیکل مصنوعات فراہم اور فروخت کرنے میں مدد کے الزام میں ایران، چین، ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ملکوں کی کمپنیوں کے نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دیں۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکا نے بدھ کے روز ایران، ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات، چین، ویتنام اور سنگاپور کی کمپنیوں پر مشتمل نیٹ ورک پر مشرقی ایشیا کو ایرانی پیٹرولیم اور پیٹروکیمیکل مصنوعات فراہم اور فروخت کرنے میں مدد کے الزام لگاتے ہوئے پابندیاں لگادیں۔ اطلاعات کے مطابق پابندیوں سے امریکا میں ان ملکوں کی کمپنیوں کے اثاثے منجمد ہو جائیں گے جبکہ امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ کاروبار کرنے سے روک دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 1003189