QR CodeQR Code

عمران خان ڈی چوک اس لیے نہیں آئے کہ انہیں کنٹینر پر 100 شیل پڑنے تھے، رانا ثناء اللہ

7 Jul 2022 09:04

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شیل مارنے کا پیغام اسلام آباد کے ایک پولیس افسر سے فواد چوہدری کے ذریعے عمران خان کو بھجوایا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ مئی میں لانگ مارچ کے دوران عمران خان ڈی چوک اس لیے نہیں آئے کہ انہیں کنٹینر پر 100 شیل پڑنے تھے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ 26 مئی کو عمران خان اس لیے ڈی چوک آنے کے بجائے اسلام آباد سے واپس گئے کہ انہیں پیغام پہنچا دیا تھا کہ آئے تو کنٹینر  پر 100 شیل مارے جائیں گے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شیل مارنے کا پیغام اسلام آباد کے ایک پولیس افسر سے فواد چوہدری کے ذریعے عمران خان کو بھجوایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ خود ہی اپنا مسئلہ آپ ہیں، عمران خان کی فطرت ہے کہ وہ مخالفین سے رواداری کا رویہ نہیں رکھ سکتے،  وہ بتائیں 2014 کے دھرنے کیوں دیے تھے اور کس نے دلوائے تھے، وہ کون لوگ تھے جو بنی گالا کے مقیم تصور ہوتے تھے اور ان کے آنے جانےکا اندراج نہیں ہوتا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1003191

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1003191/عمران-خان-ڈی-چوک-اس-لیے-نہیں-آئے-کہ-انہیں-کنٹینر-پر-100-شیل-پڑنے-تھے-رانا-ثناء-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org