QR CodeQR Code

بلاول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ سے پاکستانی شہریوں کے لیے امریکی ویزہ کا حصول آسان بنانے کی درخواست

7 Jul 2022 09:17

وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری پیغام میں بتایا گیا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے فون کال موصول ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آج امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ان کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ گفتگو میں دونوں ممالک کی جانب سے تجارت، توانائی اور صحت کے شعبوں میں تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے میں سکیورٹی شعبے میں بھی تعلقات مزید بڑھانے کے عزم کا اظہارکیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کو عوامی اور تجارتی سطح پر رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

 وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری پیغام میں بتایا گیا کہ آج وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے فون کال موصول ہوئی۔ ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کے معاملات میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں پر بھی پیش رفت کا اعادہ کیا گیا۔ وزیر خارجہ کی جانب سے امریکی وزیر خارجہ کو پاکستانی شہریوں کے لیے امریکی ویزا کے اجراء کا عمل آسان بنانے کی بھی گزارش کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1003193

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1003193/بلاول-بھٹو-کی-امریکی-وزیر-خارجہ-سے-پاکستانی-شہریوں-کے-لیے-ویزہ-کا-حصول-آسان-بنانے-درخواست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org