QR CodeQR Code

شہید مظلوم علامہ عارف حسین الحسینی کی 34ویں برسی، ایم ڈبلیو ایم کا 24 جولائی کو اسلام آباد میں مہدیؑ برحق کانفرنس کا اعلان

7 Jul 2022 10:29

چیئرمین ایم ڈبلیو ایم کے مطابق ملک بھر سے جمع ہونے والے عاشقان امام مہدیؑ اجتماعی طور پر عالمی استغاثہ سلام فرماندہ بحضور امام زمانہ عج پیش کریںگے۔


اسلام ٹائمز۔ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 34ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں مہدیؑ برحق کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام  اسلام آباد میں عظیم الشان کانفرنس منعقد ہو گی جس میں ملک بھر سے عاشقان امام مہدی علیہ السلام اور پیروکاران شہید عارف حسین الحسینی شرکت کرینگے۔ چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مرکزی کابینہ کے فیصلے کے مطابق شہید قائد ؒ کی برسی کی مناسبت سے مرکزی اجتماع 24 جولائی بروز اتوار پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا ظلم و جور اور فساد سے پر ہو چکی ہے، بشریت کو درپیش ان مسائل و مشکلات سےنجات دلانے والی ذات پاک فقط امام زمان عج کی ہی ہے، انشاء اللہ اس سال شہید قائد ؒ کی برسی کے مرکزی اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں عاشقان امام زمانہ عج اسلام آباد کی سرزمین پر اکھٹا ہوں گے اور وہ اپنے محبوب قائد کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے امام عصر عج سے تجدید بیعت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے جمع ہونے والے عاشقان امام مہدیؑ اجتماعی طور پر عالمی استغاثہ سلام فرماندہ بحضور امام زمانہ عج پیش کریںگے۔
 


خبر کا کوڈ: 1003211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1003211/شہید-مظلوم-علامہ-عارف-حسین-الحسینی-کی-34ویں-برسی-ایم-ڈبلیو-کا-24-جولائی-کو-اسلام-ا-باد-میں-مہدی-برحق-کانفرنس-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org