0
Thursday 7 Jul 2022 11:03

لاہور، ضمنی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ جاری

لاہور، ضمنی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ جاری
اسلام ٹائمز۔ ضمنی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے سنی اتحاد کونسل اور اور تحریک انصاف انصاف کے رہنماوں کے درمیان تعاون کے لئے آج لاہور میں ملاقات ہوگی۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا آج لاہور میں تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ صاحبزادہ حامد رضا کی ملاقات ڈاکٹر یاسمین راشد اور حماد اظہر سے ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1003218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش