QR CodeQR Code

عیدالاضحی پر پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں سکیورٹی پلان فائنل

7 Jul 2022 11:14

عید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے 35 ہزار سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی دینگے۔ لاہور میں نمازِعید کے 5 ہزار 278 اجتماعات منعقد ہوں گے۔ عید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے 8 ہزار سے زائد افسران واہلکار سکیورٹی فرائض سرانجام دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ عید الاضحی کے موقع پر پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں سکیورٹی پلان فائنل کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں نمازِعید کے 27 ہزار 645 اجتماعات ہوں گے۔ عید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے 35 ہزار سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی دینگے۔ لاہور میں نمازِعید کے 5 ہزار 278 اجتماعات منعقد ہوں گے۔ عید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے 8 ہزار سے زائد افسران واہلکار سکیورٹی فرائض سرانجام دینگے۔

نماز عید سے قبل مساجد، امام بارگاہوں کی مکمل چیکنگ اور کلیئرنس ہوگی۔ اے کٹیگری کی مساجد کی چھتوں پر سنائپرز اور کمانڈوز تعینات کئے جائیں گے۔ نماز عید کیلئے آنے والے شہریوں کی واک تھرو گیٹس، میٹل ڈٹیکٹرز سے چیکنگ کی جائیگی۔ تمام اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ اور کومبنگ آپریشن جاری رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1003222

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1003222/عیدالاضحی-پر-پنجاب-پولیس-کا-صوبہ-بھر-میں-سکیورٹی-پلان-فائنل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org