QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کے 5 نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

7 Jul 2022 10:30

خواتین نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نے حلف اٹھایا، جبکہ پنجاب اسمبلی کی اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق اور سیموئیل یعقوب نے حلف اٹھایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا، خواتین نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نے حلف اٹھایا، جبکہ پنجاب اسمبلی کی اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق اور سیموئیل یعقوب نے حلف اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 5 مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے تھے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر ارکان کے تقرر کے نوٹیفیکشن جاری کیے تھے، ان تمام ایم پی ایز کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 1003227

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1003227/پی-ٹی-آئی-کے-5-نو-منتخب-اراکین-پنجاب-اسمبلی-نے-حلف-اٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org