0
Thursday 7 Jul 2022 12:08

لاہور ہائیکورٹ، پسند کی شادی کرنیوالی دعا زہرا کے شوہر کی عبوری ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ، پسند کی شادی کرنیوالی دعا زہرا کے شوہر کی عبوری ضمانت منظور
اسلام ٹائمز۔ کراچی سے پنجاب آکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے خاوند ظہیر احمد نے پولیس کی گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع  کرلیا۔ جسٹس مس عالیہ نیلم  نے ظہیر احمد کی حفاظتی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ظہیر احمد اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوا۔ جسٹس مس عالیہ نیلم نے وکیل سے استفسار کیا کہ کب کی ایف آئی آر ہے۔ وکیل نے جواب دیا سولہ اپریل کی ایف آئی آر ہے۔ پہلے مقدمہ میں ضمانت کروا لی ہے۔ اب مجسٹریٹ کے حکم پر کیس کی دوبارہ تفتیش ہونے لگی ہے۔

جسٹس مس عالیہ  نیلم نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کیسے پتہ ہے کہ اس تفتیش کے بعد اسے گرفتار کر لیا جائے گا؟ وکیل نے جواب دیا اطلاعات ہیں کہ پولیس ظہیر احمد کو قصوار وار قرار دے رہی ہے۔ دوبارہ تفتیش میں ملزم کو قصوروار ظاہر کرکے سندھ پولیس ملزم کو لاہور سے گرفتار کر لے گی۔ استدعا ہے کہ ملزم کی حفاظتی عبوری ضمانت منظور کرلی جائے تاکہ وہ سندھ ہائیکورٹ جا کر وہاں سے ضمانت کروا لے۔ عدالت نے وکیل کا موقف سن کر ملزم ظہیر احمد کی چودہ جولائی جمعرات تک حفاظتی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

حفاظتی عبوری ضمانت کی درخواست میں ملزم ظہیر احمد نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے دعا زہرا سے نکاح کیا ہے، الزام لگایا جا رہا ہے کہ دعا زہرا کو اغوا کیا گیا ہے۔ کراچی میں اغواء کا مقدمہ درج کیا ہے گیا۔ ظہیر کو خدشہ ہے کہ پولیس اس مقدمہ میں گرفتار کر لے گی۔ استدعا ہے کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے تاکہ متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت لی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 1003234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش