0
Thursday 7 Jul 2022 14:05

عمران ریاض اٹک مقدمے سے رہا، چکوال پولیس نے گرفتار کرلیا

عمران ریاض اٹک مقدمے سے رہا، چکوال پولیس نے گرفتار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ اینکرپرسن عمران ریاض کو اٹک میں مقدمے سے رہائی کے بعد چکوال پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اٹک کی عدالت نے اینکرپرسن عمران ریاض کو مقدمے میں رہا کر دیا تاہم رہائی کے بعد انہیں کمرہ عدالت سے باہر موجود چکوال پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس عمران ریاض کو لے کر چکوال روانہ ہوگئی۔ اس سے قبل اٹک کی عدالت کے فاضل جج نے چکوال پولیس کی عمران ریاض کوحوالے کرنے کی استدعا مسترد کر دی تھی۔ فاضل جج نے چکوال پولیس کو سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ چکوال پولیس نے مروجہ قانونی طریقے کار اختیار نہیں کیا۔ عمران ریاض کو چکوال پولیس کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ عمران ریاض نے کمرہ عدالت کے باہر رضا کارانہ طور پر چکوال پولیس کو گرفتاری دے دی۔ عمران ریاض کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمات درج ہیں۔ راولپنڈی ڈویژن کے پولیس ترجمان نے چکوال پولیس کی جانب سے عمران ریاض کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران ریاض کیخلاف ایف آئی آر پہلے سے درج ہے لیکن اسکو سیل رکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1003248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش