0
Thursday 7 Jul 2022 14:08

وزیراعظم نے اسلام آباد میں گرین اور بلیو لائنز بس سروس کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم نے اسلام آباد میں گرین اور بلیو لائنز بس سروس کا افتتاح کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی دارالحکومت میں گرین اور بلیو لائنز جدید بس سروس کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اعلان کیا کہ میٹرو بس سروس میں عوام ایک ماہ تک مفت سفر کریں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کا جدید منصوبے تحت اسلام آباد کے 2 رش والے روٹس پر میٹرو بس سروس کی گرین اور بلیو لائنز بسیں چلیں گی۔ گرین لائن میٹروبس سروس بہارہ کہو سے پمز اسپتال تک 15.5 کلو میٹر پر محیط ہے۔ اس روٹ پر 8 اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جبکہ بلیو لائن میٹروبس سروس کورال سے پمز اسپتال تک 20 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور اس روٹ پر 13مسافر اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں جدید بس سروس کے افتتاح سے وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو سفری سہولت میسر آئے گی اور روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس سے استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کنیکٹیویٹی کے علمبردار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1003249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش