QR CodeQR Code

عزاداروں کے خلاف بنائے گئے بے بنیاد مقدمات کو ختم کرنا ہوگا، انجینئر سخاوت علی

7 Jul 2022 14:32

ملتان میں وکلاء سے ملاقات میں ضلعی سیکرٹری عزاداری سیل کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزاداروں کے لیے مسائل پیدا کرنے کی بجائے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے، عزاداروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جلد مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکرٹری عزاداری سیل وممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ عزاداروں، بانیان مجالس اور متولیان کے مسائل حل کریں گے، عزاداروں کے خلاف بنائے گئے بے بنیاد مقدمات کو ختم کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں وکلاء سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر عون رضا انجم ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، سید سمیع گردیزی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، سید حسنین ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، شہباز گرمانی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، خادم حسین جعفری ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، سید عرفان رضا ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، ملک ابرار ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، سید مجتبی شمسی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، ملک اشفاق کھوکھر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ موجود تھے۔

ملاقات میں محرم الحرام سے پہلے مومنین کو درپیش قانونی مسائل کے حل کے لیے کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی جس پر وہاں موجود تمام وکلا نے آمادگی کا اظہار کیا اور مل کر عزاداران مظلوم کربلا کی مدد کے لیے کمیٹی بنانے کے اس عمل کو سراہا گیا۔ انجینیئر سخاوت علی نے کہا کہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزاداروں کے لیے مسائل پیدا کرنے کی بجائے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے، عزاداروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جلد مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1003252

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1003252/عزاداروں-کے-خلاف-بنائے-گئے-بے-بنیاد-مقدمات-کو-ختم-کرنا-ہوگا-انجینئر-سخاوت-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org