0
Thursday 7 Jul 2022 14:48

امپورٹڈ حکمرانوں نے چند دنوں میں ملکی معیشت برباد کردی، شاہ محمود قریشی

امپورٹڈ حکمرانوں نے چند دنوں میں ملکی معیشت برباد کردی، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج ہمارے پاس اقتدار نہیں ہے لیکن پھر بھی لوگ پی ٹی آئی میں شامل رہے ہیں۔ یہ عمران خان کے نظریے اور بیانیے کی جیت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف فیڈریشن کی حامی جماعت ہے، جس کی جڑیں ملک کے کونے کونے میں پھیلی ہوئی ہیں، ہمارے مدمقابل پرانی سیاسی جماعتیں اپنے کچھ علاقوں تک محدود ہو چکی ہیں، جن کا آئندہ الیکشن میں صفایا ہوگا۔ آئندہ انتخابات میں عوام امیدواروں کو نہیں بلے کو ووٹ دیں گے۔ امپورٹڈ حکمرانو ں نے چند دنوں میں ملکی معیشت برباد کردی، عوام خودکشیوں پر مجبورہو چکے ہیں۔ جن سے چند ہفتوں میں ملکی معیشت نہیں سنبھل سکی وہ آگے ملک کیا چلائیں گے۔ امپورٹڈ حکمران چند دنوں کے مہمان ہیں۔ حکمرانوں کو ملک اور قوم کے وسیع ترمفاد میں عوامی دباو پر جلد الیکشن کا اعلان کرنا پڑے گا۔ عوام ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو کامیاب کرکے جنرل الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی کی بنیاد رکھ دیں گے۔ عوام ساتھ دیں، امپورٹڈ حکمرانوں کو چلتا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں وکلاء کے وفد سے ملاقات میں کیا۔

 انہوں نے کہا 2018ء کے انتخابات میں بھی عوام نے عمران خان کو بھرپور مینڈیٹ دیا۔ عوام کا مینڈیٹ راتوں رات چوری کرلیا گیا۔ جس پر عوام میں شدید بے چینی اور مایوسی پائی جاتی ہے۔ عوام نے اپنا ذہن بنا دیا ہے کہ وہ اب عمران خان کا ساتھ دیں گے اور امپورٹڈ حکمرانوں سے اپنا چوری شدہ مینڈیٹ واپس لیں گے۔ انہوں نے کہا عوام جانتے ملکی حالات کے ذمہ دار کون ہیں، سازش کس نے کی اور مداخلت کیوں ہوئی، ایک سازش کے تحت مداخلت کرکے عمران خان کو اقتدار سے الگ کیا گیا، جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے، ہمارے دور حکومت میں اپوزیشن کہتی تھی تحریک انصاف مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ ہمیں پتہ ہے ہم نے مہنگائی کنٹرول کرنے میں کیا کیا اقدامات اٹھائے، اب وہی لوگ جو مہنگائی کے حوالے سے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے تھے وہ اقتدار میں ہیں۔ میں عوام سے پوچھتا ہوں پی پی ن لیگ کے تین ماہ کے دور اقتدار میں مہنگائی زیادہ ہوئی یا تحریک انصاف کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں۔ حکومت کے پاس معیشت کی بہتری اور عوام کو ریلیف دینے کا کوئی منصوبہ نہیں، اگر کوئی منصوبہ ہے تو سامنے لے آئیں۔

 
خبر کا کوڈ : 1003253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش