0
Thursday 7 Jul 2022 15:25

خیبر پختونخوا حکومت کا فروغِ تعلیم کیلئے طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنیکا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا فروغِ تعلیم کیلئے طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے تعلیم نسواں کے فروغ کیلئے دور دراز علاقوں کی رہائشی طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس ہوا، جس میں محمود خان نے  پی ٹی سی فنڈز سے بچیوں کو ٹرانسپورٹ فراہمی کیلئے بطور پائلٹ پراجیکٹ وضع کرنے کی ہدایت کی جبکہ سرکاری اسکولوں کے پی ٹی سی فنڈز میں اصلاحات پر غور اور دائرہ کار کو وسیع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں اسکولوں میں واٹر کولر، آگ بجھانے کے آلات کی تنصیب اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کی بھی تجویز زیر غور آئیں، محکمہ تعلیم کو محکمہ سماجی بہبود کے تعاون سے معذور طلبہ کو وہیل چیئر فراہمی کا لائحہ عمل بھی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اس دوران صوبائی سطح پر مرکزی تعلیمی بورڈ کے قیام سے متعلق امور بھی زیر غور  آئے، وزیر اعلیٰ نے 90 دنوں میں ہوم ورک مکمل کرنےاور تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں صوبے کے خودمختار سرکاری اسکولوں کے موجودہ نظام کا ازسر نو جائزہ لینے اور تعلیمی اداروں کے جملہ معاملات کو مزید منظم اور بہتر انداز میں چلانے کیلئے ٹھوس تجاویز پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1003258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش