QR CodeQR Code

یوم شہادت حضرت امام محمد باقر (ع) کی مناسبت سے امام باڑہ بڈگام میں مجلس عزاء

7 Jul 2022 15:55

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر مولانا سید حسن الموسوی الصفوی نے امام محمد باقر (ع) کے سیرت طیبہ اور کردار و عمل کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔


اسلام ٹائمز۔ سلسلہ امامت کی پانچویں کڑی حضرت امام محمد باقر (ع) کے یوم شہادت کے موقعہ پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس میں خاصی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ عزاداروں کے بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر مولانا سید حسن الموسوی الصفوی نے امام محمد باقر (ع) کے سیرت طیبہ اور کردار و عمل کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔ امام عالی مقام (ع) کے علمی کمالات اور تدریسی خدمات کو تاریخ اسلام کا درخشان باب قرار دیتے ہوئے آغا سید حسن نے کہا کہ امام محمد باقر (ع) سے شرف تلمذ حاصل کرنے والوں میں دنیائے اسلام کے بہت سے بلند پایہ محدثین و مفسرین شامل ہیں اور اکثر تفاسیر کے ماخذ اور سرچشمہ امام محمد باقر (ع) کی برگزیدہ ذات ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام نے تدریسی و علمی خدمات کے ساتھ ساتھ دین و شریعت کی پاسداری اور بالادستی کے لئے حکمرانوں کے غیض و غضب سے لاپرواہ ہو کر مجاہدانہ کردار ادا کیا اور یہی راہ و روش امام محمد باقر (ع) کی شہادت کا محرک بنی۔


خبر کا کوڈ: 1003259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1003259/یوم-شہادت-حضرت-امام-محمد-باقر-ع-کی-مناسبت-سے-باڑہ-بڈگام-میں-مجلس-عزاء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org