0
Thursday 7 Jul 2022 16:43

جماعت اسلامی نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی برطرفی کا مطالبہ کردیا

جماعت اسلامی نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی برطرفی کا مطالبہ کردیا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی برطرفی کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا ہے کہ جب الیکشن کا اعلان ہوا ہے تو جواز نہیں بنتا کہ سیاسی طور پر ایڈمنسٹریٹر کا کام ہو، شہر میں غیر سیاسی ایڈمنسٹریٹر کا تقرر کرکے مرتضیٰ وہاب کو برطرف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت الیکشن یرغمال بنانے کے لئے ایڈمنسٹریٹر کا استعمال کر رہی ہے، مجھے بتائیں الیکشن کمیشن کے کون سے رولز پر عمل درآمد ہو رہا ہے، الیکشن کمیشن نوٹس لے ورنہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ اس کا نوٹس لیں۔ حافظ نعیم نے پریس کانفرنس میں کراچی میں پینے کے پانی کے سنگین مسئلے کو بھی اٹھایا۔

انہوں نے نشان دہی کی کہ سندھ حکومت کی ایما پر ٹینکر مافیا کا راج بڑھتا جا رہا ہے، کتنے علاقے ایسے ہیں جہاں ایک سے 2 ماہ بعد جا کر پانی آتا ہے، اور بعض علاقے ایسے ہیں جہاں بجلی کے بعد 15 دن بعد پانی آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو پانی لائنوں میں نہیں آتا وہ بیچنے کے لئے ٹینکرز میں آ جاتا ہے، ٹینکر مافیا کا راج اسی صوبائی حکومت میں بڑھ رہا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ پانی کا منصفانہ نظام قائم ہونا چاہیئے۔ امیر جماعت نے کہا کہ کے فور منصوبہ مکمل 650 ملین گیلن کا بننا ضروری ہے، اس وقت پیپلز پارٹی وفاقی حکومت میں موجود ہے، اس لئے اب وہ یہ نہیں کہہ سکتی کہ وفاق سے بات کریں گے، کے فور منصوبہ اور کے الیکٹرک کی سہولت کاری ہو یا کے سی آر کا معاملہ، یہاں کوئی کام نہ ہوا۔

نالوں کی صفائی کے حوالے سے انہوں نے سوال اٹھایا کہ گزشتہ بجٹ میں 1.2 ارب روپے رکھے گئے تھے، مرتضیٰ وہاب بتائیں وہ 120 ارب روپے کی صفائی کہاں ہوئی ہے؟ نالوں پر کرینیں کھڑی کرکے کہتے ہیں کام کردیا، یہ جھوٹ اور دھوکا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اب شہریوں کے پاس صرف ایک 24 جولائی کا موقع ہے، پی پی، ایم کیو ایم، ن لیگ، جی ڈی اے متفق ہوکر ہائیکورٹ گئے کہ کسی طرح الیکشن آگے بڑھ جائیں، اب یہ سپریم کورٹ جا رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ الیکشن نہ ہوں، جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے تو ہمارا میئر آئے گا تو اپنے اختیار سے زیادہ کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا میئر اپنے اختیار کو لڑ کر حاصل کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 1003268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش