0
Thursday 7 Jul 2022 18:02

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی اسلامی تحریک کے رہنماوں سے ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی اسلامی تحریک کے رہنماوں سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ایک اہم ملاقات ہوئی۔ جس میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، علامہ سید اسد عالم نقوی، سید حسن ترمذی اور قاسم علی قاسمی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے موجودہ صورتحال میں درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے قومی، سیاسی مسائل میں تعاون کی اپیل کی۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے موجودہ سیاسی، مذہبی اور امن و امان کی صورتحال کو اہم قرار دیتے ہوئے مسائل کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں تمام مسائل کے حل کے لیے باہمی روابط کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔
خبر کا کوڈ : 1003271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش