0
Thursday 7 Jul 2022 18:32

سندھ حکومت کا پیپلز بس سروس نئے روٹ پر چلانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا پیپلز بس سروس نئے روٹ پر چلانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے شہر قائد میں پیپلز بس سروس کے روٹ کو مزید بڑھانے کا اعلان کردیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ اور پی پی رہنما شرجیل میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیپلز بس سروس کے روٹ بڑھانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پیپلز بس روٹ کے روٹ کو بڑھاتے ہوئے اب اسے میٹروپول سے تین تلوار، دو تلوار، عبداللہ شاہ غازی انڈر پاس تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شرجیل میمن نے لکھا کہ عوامی مطالبے پر پیپلز بس سی ویو روڈ، نشان پاکستان سے کلاک ٹاور ہوٹل تک آزمائش کے لئے جلد چلائی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے یہ وضاحت نہیں کی کہ اس روٹ پر نئی بس چلائی جائے گی یا پہلے سے چلنے والی بس کے روٹ کو وسیع کردیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1003273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش