0
Wednesday 21 Sep 2011 18:08

ہنزہ امن کمیٹی کا دھرنا، لانگ مارچ اور اجتماعی گرفتاریاں دینے کا اعلان، رپورٹ

ہنزہ امن کمیٹی کا دھرنا، لانگ مارچ اور اجتماعی گرفتاریاں دینے کا اعلان، رپورٹ
گلگت:اسلام ٹائمز۔ ہنزہ امن کمیٹی نے ایک اہم اجلاس میں ہنزہ گرفتاریوں اور حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاجی دھرنے، لانگ مارچ اور اجتماعی گرفتاریوں کا فیصلہ کیا ہے، حتمی تاریخ کا اعلان چند دن میں کیا جائےگا۔ اس بات کا فیصلہ ہنزہ امن کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں شیخ عابد حسین، وزیر مجاہد اللہ بیگ اور ریٹائرڈ بریگیڈئیر حسام اللہ بیگ کے علاوہ عمائدین علاقہ اور نوجوانوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لانگ مارچ، گرفتاریوں اور احتجاجی دھرنے سے قبل گوجال اور شیناکی ہنزہ کے علاقوں کا دورہ کر کے عوام کو صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عابد حسین نے کہا کہ چادر اور چاردیواری کے تقدس کی پامالی اور پرامن شہریوں کی گرفتاری نے انہیں یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اگر بات چیت کے ذریعے معاملات ہونا ہوتے تو اب تک یہ کام ہو چکا ہوتا لیکن حکومت مفاہمت اور معاملات کو حل کرنے پر تیار نہیں اس لئے ضروری ہے کہ عوام سڑکوں پر نکل آئیں اور گرفتاریاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی تحریک کے آغاز کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 100345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش