0
Wednesday 21 Sep 2011 21:05

آئی ایس آئی حقانی نیٹ ورک کو پراکسی وار کے لئے استعمال کر رہی ہے، مائیک مولن

آئی ایس آئی حقانی نیٹ ورک کو پراکسی وار کے لئے استعمال کر رہی ہے، مائیک مولن
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن نے الزام لگایا ہے کہ آئی ایس آئی حقانی نیٹ ورک کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔  واشنگٹن میں کارنیگی انڈاؤمنٹ فار انٹرنیشنل پیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل مولن نے کہا کہ انہوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے حالیہ سے ملاقات میں کہا ہے پاکستان حقانی نیٹ ورک سے روابط ختم کر دے۔ خاص طور پر آئی ایس آئی کو رابطے اور پراکسی وار ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ ایڈمرل مولن نے دعویٰ کیا آئی ایس آئی طویل عرصے سے پراکسی وار کی حمایت کر رہی ہے۔ پاکستان کو اس اسٹریٹجک طرزعمل کو مستقبل میں تبدیل کرنا ہو گا۔ ادھر امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا کہتے ہیں حقانی گروپ کے حملے برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ پاکستان اس کے خلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کئے بغیر افغانستان میں امن ممکن نہیں۔ انہوں نے الزام لگایا حقانی نیٹ ورک کے ارکان افغانستان میں کارروائی کے بعد پاکستان بھاگ جاتے ہیں۔ امریکا کارروائی کیلئے پاکستان پر دباؤ جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ : 100426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش