0
Thursday 22 Sep 2011 11:20

پنجاب میں لیبارٹریز سیل کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج، وزیراعلٰی پنجاب کی جانب سے محکمہ صحت کی تنظیم نو کی ہدایت

پنجاب میں لیبارٹریز سیل کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج، وزیراعلٰی پنجاب کی جانب سے محکمہ صحت کی تنظیم نو کی ہدایت
لاہور:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے ڈینگی ٹیسٹ کی فیس مقرر کرنے اور لیبارٹریوں کو سیل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کی۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ وزیراعلی پنجاب نے ڈینگی ٹیسٹ کے لئے جو فیس مقرر کی ہے وہ کم ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت لیبارٹریوں کو سیل نہ کرنے اور پنجاب حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ڈینگی ٹیسٹ کی فیس کے احکامات کو کالعدم قرار دے۔
دوسری جانب وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسپرے اور حفاظتی اقدامات مکمل کرنے والے تعلیمی اداروں کو ہی مقررہ تاریخ پر دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت کی تنظیم نو کی ہدایت بھی جاری کی۔ لاہور میں ڈینگی کے سدباب کیلئے ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ تمام ٹاون کمیٹیاں اپنے علاقوں کے تعلیمی اداروں میں سپرے اور حفاظتی انتظامات کے بارے سرٹیفیکیٹس جاری کریں گی۔ وزیراعلٰی نے ہدایت کی کہ وبائی امراض کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت عامہ کی تنظیم نو کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ایک ہزار نرسوں کی بھرتی کا عمل بھی جلد مکمل ہونا چاہیئے اور یہ بھرتی واک ان انٹرویوز کی بنیاد پر کی جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں میں جدید مشینری کا انتظام کیا جائے تاکہ عملے پر بوجھ کم ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 100440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش