0
Thursday 22 Sep 2011 00:08

ملتان، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبہ پر تشدد کیخلاف احتجاج جاری

ملتان، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبہ پر تشدد کیخلاف احتجاج جاری
ملتان:اسلام ٹائمز۔ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں 2 طلبہ کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ کے خلاف طالب علموں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، ان کا مطالبہ تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کیخلاف طور پر کاروائی کی جائے تاکہ اس قسم کے شرم ناک واقعات نہ ہوسکیں، دوسری جانب واقعہ کے متاثرہ طالب علم وسیم کی مدعیت میں تھانہ الپہ میں 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، متاثرہ طالب علم وسیم عباس کے مطابق 14 اور 15 جون کی درمیانی شب بہاو الدین زکریا یونیورسٹی کے حمزہ ہال میں 5 طلبا نشہ میں تھے کہ وہ اور اس کا دوسرا ساتھی حسن علی وہاں سے گزرے جس پر میں دھت طلباء نے وسیم اور حسن کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
خبر کا کوڈ : 100490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش