QR CodeQR Code

امریکی سینیٹ کمیٹی، پاکستان کی اقتصادی اور فوجی امداد دہشتگردی کیخلاف کارروائیوں سے مشروط

22 Sep 2011 10:33

اسلام ٹائمز:بل کے مطابق پاکستان کو دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافے کیلئے ایک ارب ڈالر امداد دی جائے گی۔ تاہم اس کیلئے اسے القاعدہ، حقانی اور دیگر دہشتگرد نیٹ ورکس کیخلاف کارروائی کرنا ہو گی۔


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی سینیٹ کی ایک کمیٹی نے پاکستان کی فوجی اور اقتصادی امداد دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں سے مشروط کر دی ہے، تاہم پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر فوجی امداد کی منظوری بھی دیدی ہے۔ امریکی سینیٹ کمیٹی کی منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایک ارب ڈالر کی امداد پاکستان کو دی جائے۔ لیکن اس کے لیے پاکستان کو لشکر طیبہ، حقانی نیٹ ورک، کوئٹہ شوریٰ سمیت دیگر دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی۔ کمیٹی نے دو ہزار بارہ کے لیے پاکستان کی اقتصادی امداد کا معاملہ مکمل طور پر اوباما انتظامیہ پر چھوڑ تے ہوئے کہا ہے کہ یہ اوباما انتظامیہ پر منحصر ہے کہ وہ چاہیں تو ایک پیسہ نہ دیں، کمیٹی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ امریکی کانگریس نے دو ہزار نو میں پاکستان کی فوجی امداد کے لیے فنڈز قائم کیا تھا، جس کا مقصد پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے عوض مالی مدد فراہم کرنا تھا۔
دیگر ذرائع کے مطابق امریکی سینیٹ کے پینل نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر امداد کی منظوری دیدی ہے، یہ امداد القاعدہ اور حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی سے مشروط ہو گی۔ بل کے حق میں 28 جبکہ اس کی مخالفت میں صرف 2 ووٹ ڈالے گئے۔ بل کے مطابق پاکستان کو دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافے کیلئے ایک ارب ڈالر امداد دی جائے گی۔ تاہم اس کیلئے اسے القاعدہ، حقانی او ردیگر دہشت گرد نیٹ ورکس کیخلاف کارروائی کرنا ہو گی۔ منظور کیا جانے والا یہ بل صدر اوباما کی درخواست سے 10 کروڑ ڈالر کم ہے۔


خبر کا کوڈ: 100541

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/100541/امریکی-سینیٹ-کمیٹی-پاکستان-کی-اقتصادی-اور-فوجی-امداد-دہشتگردی-کیخلاف-کارروائیوں-سے-مشروط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org