0
Sunday 31 Jul 2022 11:02

پوپ فرانسس نے عہدہ چھوڑنےکا اشارہ دے دیا

پوپ فرانسس نے عہدہ چھوڑنےکا اشارہ دے دیا
اسلام ٹائمز۔ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عمر اور صحت کے مسائل کی وجہ سے عہدہ چھوڑنے کا اشارہ دے دیا۔ کینیڈا سے واپسی پر 85 سالہ پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ توانائی محفوظ رکھنا چاہتا ہوں تاکہ چرچ کی خدمت کر سکوں، عمر کی وجہ سے عہدہ چھوڑنے سے متعلق سوچنا ہو گا۔ پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح اب سفر ممکن نہیں رہا، پوپ کو  تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ پوپ فرانسس سے پہلے پوپ بینیڈکٹ بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1006907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش