0
Sunday 31 Jul 2022 07:57
حکمران مفادات کی جنگ میں مصروف ہیں

اس بار عوام کی بجائے مراعات یافتہ طبقہ قربانی دے، سراج الحق

پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نااہل ثابت ہوچکے ہیں
اس بار عوام کی بجائے مراعات یافتہ طبقہ قربانی دے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی سے عوام رُل گئے، حکمران مفادات کی جنگ میں مصروف ہیں، اس بار مراعات یافتہ طبقہ قربانی دے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں میں طاقتور اور کمزور کیلئے الگ الگ قانون ہے۔ اربوں کی چوری پر کوئی نہیں پوچھتا، غریب معمولی غلطی پر دھر لیا جاتا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ حالات اسی طرح رہے تو ملک کو دیوالیہ ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔ اگر مشکلات ہیں تو اس بار عوام کے بجائے مراعات یافتہ طبقہ قربانی دے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں احتساب نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، کرپشن حکومتی ایوانوں میں سرایت کرچکی ہے۔ تینوں بڑی جماعتوں نے مل کر نیب کو ختم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی و معاشی بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ گھمبیر صورتحال اختیار کر رہا ہے۔ بہتری آئی ایم ایف کے قرضوں سے نہیں، گڈ گورننس سے آئے گی، لیکن پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نااہل ثابت ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1006922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش