QR CodeQR Code

ریاض، 6 وزارتوں سے تعلق رکھنے والے 78 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

31 Jul 2022 15:35

خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان سعودی محکمۂ انسدادِ کرپشن نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان ملازمین کا تعلق دفاع، داخلہ، صحت، انصاف، تعلیم اور بلدیات کی وزارت سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 6 وزارتوں سے تعلق رکھنے والے 78 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ سعودی محکمۂ انسدادِ کرپشن کے مطابق حراست میں لیے گئے ملازمین پر رشوت ستانی، جعل سازی اور منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان سعودی محکمۂ انسدادِ کرپشن نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان ملازمین کا تعلق دفاع، داخلہ، صحت، انصاف، تعلیم اور بلدیات کی وزارت سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 1006940

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1006940/ریاض-6-وزارتوں-سے-تعلق-رکھنے-والے-78-افراد-کو-حراست-میں-لے-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org