QR CodeQR Code

پاراچنار، تحریک حسینی کے زیر اہتمام قائد شہید کی 34ویں برسی کا انعقاد

31 Jul 2022 17:14

برسی کی تقریب سے علامہ سید عابد حسین الحسینی، تحریک حسینی کے صدر علامہ سید تجمل الحسینی، انجمن حسینیہ کے ڈپٹی سیکریٹری علامہ منیر حسین جعفری، علامہ سید شجاع الحسینی، شیعہ علماء کونسل کے علامہ باقر علی حیدری اور دیگر نے خطاب کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قائد شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ آج اتوار 31 جولائی کو تحریک حسینی پاراچنار کے زیر اہتمام پیواڑ میں قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 34ویں برسی نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی۔ جس میں کرم بھر کے ہزاروں عقیدتمندوں اور متوالوں نے شرکت کی۔ برسی کی اس تقریب میں کرم کی مذہبی تنظیموں، علماء اور سیاسی شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس پروگرام میں سابق سنیٹر علامہ ڈاکٹر سید محمد جواد ہادی، فرزند قائد شہید علامہ سید علی الحسینی، انجمن حسینیہ کے ڈپٹی سیکریٹری علامہ منیر حسین جعفری، تحصیل چیئرمین علامہ مزمل حسین فصیح اور دیگر درجنوں علماء اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ 
برسی کی تقریب سے تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی، تحریک حسینی کے صدر علامہ سید تجمل الحسینی، انجمن حسینیہ کے ڈپٹی سیکریٹری علامہ منیر حسین جعفری، علامہ سید علی الحسینی، علامہ سید شجاع الحسینی، شیعہ علماء کونسل کے علامہ باقر علی حیدری، علامہ گلفام حسین جعفری، قاری سید ہدایت الحسینی، مولانا کوثر شیرازی نے خطاب کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قائد شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد شہید کی انقلابی زندگی ہمارے لئے ایک نمونہ ہے۔ علامہ عابد الحسینی نے کہا کہ انسان ہمیشہ کمال اور صاحب کمال سے محبت کا اظہار کرتا ہے۔ اور ہر اس چیز سے محبت کرتا ہے، جس نے کمال کے مراحل طے کئے ہوں۔ قائد شہید سے لوگوں کی محبت کی وجہ یہی ہے کہ اس نے ایک کمال حاصل کیا تھا۔ اور وہ اسکی قائدانہ صلاحیتیں تھیں۔ علماء نے کرم کے متعدد معاملات میں حکومت کی عدم دلچسپی کو ہدف تنقید بنایا، اور کہا کہ کرم میں تمام تر تنازعات اور فسادات کا اصل سبب ہی سرکار ہے۔ پروگرام کے آخر اور کھانے کے بعد علامہ سید عابد الحسینی نے تحریک کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ قائد شہید کے مزار پر نئی چادر ڈالی۔


خبر کا کوڈ: 1006944

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1006944/پاراچنار-تحریک-حسینی-کے-زیر-اہتمام-قائد-شہید-کی-34ویں-برسی-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org