0
Sunday 31 Jul 2022 17:45

ہم امام حسین (ع) کیساتھ ہیں اسی لئے ہمیں فتح نصیب ہوئی، شیخ نعیم قاسم

ہم امام حسین (ع) کیساتھ ہیں اسی لئے ہمیں فتح نصیب ہوئی، شیخ نعیم قاسم
اسلام ٹائمز۔ دو محرم کو بیروت کے نواح میں شہریوں کی بڑی تعداد نے عزاداری کے جلوس میں شرکت کی۔ گذشتہ شب بیروت کے نواح میں عزاداری سید الشھداء علیه السلام کا عظیم اجتماع دیکھنے میں آیا ہے۔ مجلس عزاء سے حزب‌ الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ''شیخ نعیم قاسم'' نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر دشمن ہمیں ہراساں کرے گا، ہم اس کا پیچھا کریں گے، اگر (جنگ کی) تیاری کرے گا، ہم اس سے زیادہ تیار ہوں گے اور اس (صیہونی دشمن) سے زیادہ قدرت اور طاقت کے ساتھ مقابلے کے لئے تیار ہوں گے۔ سب کو معلوم ہونا چاہیئے کہ حزب‌ الله مقاومتی فارمولا کے ساتھ ہی لبنانی حکومت کے ساتھ کام کر رہی ہے اور چونکہ ہم امام حسین علیه السلام کے ساتھ ہیں، اس لئے ہمیں فتح نصیب ہوئی، اسرائیل کو لبنان سے بھگایا، داعش اور تکفیریوں کو شکست دی اور اسلام کا پرچم سربلند کیا۔
خبر کا کوڈ : 1006947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش