0
Sunday 31 Jul 2022 18:37

ایران لبنان کو ایندھن کی فراہمی کیلئے تیار ہے، محمد صادق فضلی

ایران لبنان کو ایندھن کی فراہمی کیلئے تیار ہے، محمد صادق فضلی
اسلام ٹائمز۔ ایران کے معاون وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران، لبنانی عوام کو درکار ایندھن کی فراہمی پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مشکل وقت میں اپنے دوستوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں معاون اور مغربی ایشیاء و افریقہ کے ڈائریکٹر ''محمد صادق فضلی'' نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں توانائی کی سب سے زیادہ پیداوار اور برآمدات کرنے والے ملک کی حیثیت سے لبنان کے لوگوں کی مدد کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں اعلان کیا کہ تہران لبنان کی میزبانی میں وہاں کے لوگوں کو درکار ایندھن کی فراہمی کے بارے میں بات چیت کے لئے تیار ہے۔ انہوں مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے دوستوں کو مشکلات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ یہ امر قابل غور ہے کہ حزب‌ الله کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصرالله اپنے حالیہ انٹرویو کہہ چکے ہیں کہ تیل کو درآمد کرنے کے حوالے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ اصل مسئلہ لبنانی حکومت کا ہے۔ میں ایران سے ایندھن درآمد کرنے کے لیے تیار ہوں، بشرطیکہ لبنانی حکومت اسے قبول کرے۔ لیکن لبنان میں کوئی بھی ایسا کرنے کی جرات نہیں کرتا، کیونکہ لبنانی حکام اپنے خاندان پر امریکی پابندیوں سے خوفزدہ ہیں۔

سید حسن نے مزید کہا کہ آج روسی اور ایرانی کمپنیاں لبنان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہوسکتی ہیں، لیکن حکومت میں ایسا کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ لبنان کے وزیر توانائی "ولید فیاض" سید حسن نصراللہ کے انٹرویو پر اپنے ردعمل میں کہہ چکے ہیں کہ لبنان دنیا کے تمام دوست ممالک کی امداد کا خیرمقدم کرتا ہے۔ لبنان کی سیاسی جماعت ''حزب التوحید العربی'' کے سربراہ نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے دی جانے والی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تجویز کی مخالفت کرنا عوام سے خیانت ہے۔ اس سے قبل صادق فضلی نے لبنان کے بارے میں وائٹ ہاؤس کے بیان اور ہنگامی حالت میں توسیع کے جواب میں ٹویٹ کیا تھا کہ امریکہ نے صیہونی نسل پرست حکومت کی حمایت اور خطے کے ممالک میں مداخلت کرکے حالات کو مزید خراب کر دیا ہے، جن میں لبنان بھی شامل ہے۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے مذکورہ اقدامات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے لبنان کی کیا مدد ہوتی ہے۔؟ انہوں نے مزید کہا کہ جارحین کی حمایت اور لبنان کے زمینی اور سمندری وسائل کو لوٹنا بند کرو۔ ہم اس غنڈہ گردی کے خلاف لبنان کی عظیم اور مزاحمتی قوم کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1006948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش