QR CodeQR Code

ماہ محرم ہمیں امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

31 Jul 2022 19:49

ناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کا کہنا تھا کہ ملکی استحکام کیلئے امن، وحدت اور باہمی احترام کو یقینی بنایا جائے، مذہبی اور سیاسی قائدین باہمی اختلافات بھلا کر اتحاد و بھائی چارے کو فروغ دیں۔


اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے لاہور میں علماء سے گفتگو میں کہا ہے کہ ماہ محرم ہمیں امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ملکی استحکام کیلئے امن، وحدت اور باہمی احترام کو یقینی بنایا جائے۔ مذہبی اور سیاسی قائدین باہمی اختلافات بھلا کر اتحاد و بھائی چارے کو فروغ دیں۔ ہمیں فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کی بجائے مذہبی ہم آہنگی اور اخوت اور محبت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ تمام مذاہب و مسالک کے افراد محرم الحرام پر تحمل اور برداشت کا دامن کسی صورت نہ چھوڑیں اور باہمی اخوت، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام ہمیں امن سے رہنے کی تلقین کرتا ہے، امام حسین علیہ السلام نے حق اور باطل کو واضح کرنے کیلئے اپنی اور اپنے خاندان کی قربانی دے کر رہتی دنیا تک مثال قائم کی، محرم الحرام کا مہینہ امن، بھائی چارے اور باہمی اتفاق و اتحاد کا درس دیتا ہے، اس مہینے کے تقدس کے پیش نظر ہمیں فرقہ واریت، مذہبی و سیاسی منافرت کی بجائے مذہبی ہم آہنگی، سیاسی رواداری اور اخوت و محبت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، اس ماہ میں اہلبیتؑ نے دین اسلام کی خاطر عظیم قربانیاں دیں، محرم الحرام میں ہمیں انتظامیہ کیساتھ بھی ہر قسم کا تعاون کرنا چاہیے، مشکوک افراد پر کڑی نگاہ رکھ کر فوری انتظامیہ کو آگاہ کریں، محرم الحرام میں سب پر لازم ہے کہ وہ بھائی چارے کی فضا کو قائم ر کھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 1006954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1006954/ماہ-محرم-ہمیں-امن-اور-بھائی-چارے-کا-درس-دیتا-ہے-ڈاکٹر-راغب-حسین-نعیمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org