0
Sunday 31 Jul 2022 22:17

جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں کسی کی اتحادی نہیں بنے گی، پروفیسر محمد ابراہیم

جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں کسی کی اتحادی نہیں بنے گی، پروفیسر محمد ابراہیم
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں کسی کے اتحادی نہیں بنیں گے، اپنے پرچم، اپنے نشان اور اپنی قیادت کے ساتھ انتخابی معرکے میں اتریں گے تاہم سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا آپشن کھلا رہے گا۔ جماعت اسلامی مزید کسی کو اپنا کاندھا فراہم نہیں کرے گی۔ جماعت اسلامی کے کارکنان لوگوں تک اپنی دعوت پہنچائیں اور انہیں اپنی تحریک کے اغراض و مقاصد سے آگاہی دیں۔ اب تک جتنے بھی حکمران آئے ہیں کسی نے ملک اور عوام کا نہیں سوچا، سب اپنی تجوریاں بھرتے رہے۔ ہم ہی اس ملک کی تقدیر بدلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اسلامی مانسہرہ میں ضلعی اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیر مولانا عبیدالرحمٰن عباسی، امیر ضلع ڈاکٹر طارق شیرازی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ جماعت اسلامی 2018ء تک مختلف اتحادوں کا حصہ رہی لیکن اب سینٹرل باڈی کے فیصلے کے بعد جماعت اسلامی نے اتحادی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیا ہے۔ اب ہم سولو فلائٹ لیں گے اور کسی بھی اتحاد میں شامل نہیں ہوں گے۔ جو جماعتیں ہمارے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنا چاہتی ہیں ان کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت الٰہیہ کے قیام کے لئے کوشاں ہے۔ ہماری سعی و جہد کا مقصود اللہ تعالیٰ کی رضا ہے اور اسی کی دین کی سربلندی کے لئے ہم کوشش کررہے ہیں۔ ہمارا ملک مسائلستان بن چکا ہے۔ حکمران آتے ہیں، قومی خزانہ لوٹتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ غریب عوام مہنگائی اور بے روزگاری کیوجہ سے تکلیف میں ہیں لیکن حکمرانوں کو انکی پرواہ نہیں۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ان لٹیروں کا احتساب کریگی اور ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالے گی۔
خبر کا کوڈ : 1006974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش