0
Sunday 31 Jul 2022 22:50

محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن و اتحاد قائم رکھا جائے، مولانا کمیل مہدوی

محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن و اتحاد قائم رکھا جائے، مولانا کمیل مہدوی
اسلام ٹائمز۔ محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی کشمیر روڈ میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا کمیل مہدوی نے کہا کہ محرم کے مقدس مہینے کی آمد پر امن و محبت اور رواداری کی بات کی جائے کیونکہ اسلام امن و محبت اور ایک دوسرے کے احترام کی بات کرتا ہے، مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر اس عبادت کے مہینے میں یکجہتی قائم رکھیں، یہ مقدس مہینہ نواسہ رسولؐ کی شہادت اور خانوادہ رسالتؐ کے مصائب و مشکلات کا مہینہ ہے لہٰذا ہمیں آل رسولؑ کے بتائے ہوئے اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے اپنی اصلاح کرنا ہوگی اور امام حسینؑ کی مجالس میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے یہ بات واضح کرنا ہوگی کہ محرم کا مقدس مہینہ تمام عالم اسلام کیلئے اہم فضیلت اور کرم نوازیوں کا مہینہ ہے، اس میں ہمیں ان قربانیوں کو یاد کرنا ہے جو نواسہ رسول (ص) نے دیں اور اسلام کو ہمیشہ کیلئے زندہ و جاوید کیا۔
خبر کا کوڈ : 1006978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش