QR CodeQR Code

اس ماہ میں غم حسین (ع) کو بھرپور طریقے سے منایا جائے، علامہ ریاض جوہری

31 Jul 2022 23:02

عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران معروف ذاکر اہل بیت (ع) نے کہا کہ آج اگر اسلام زندہ ہے تو انہی مقدس ہستیوں کے طفیل میں پرچم اسلام آج بھی بلند ہے اور اس دین کو مٹانے والے آج اس زمیں پر موجود نہیں لیکن حسینی کردار آج بھی مسلمانوں کی رہنمائی کررہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شاہ کربلاء ٹرسٹ کے تحت مسجد و امام بارگاہ رضویہ سوسائٹی ناظم آباد میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران علامہ ریاض جوہری نے کہا کہ محرم کا مقدس مہینہ نواسہ رسولؐ سے منسوب ہے، اس ماہ میں غم حسینؑ کو بھرپور طریقے سے منایا جائے کیونکہ خانوادہ رسولؐ اور ان کے رفقاء نے اس مہینہ میں عظیم قربانیاں پیش کیں جبکہ بوڑھوں، بچوں اور خواتین نے بھی اہم کردار ادا کیا، آج اگر اسلام زندہ ہے تو انہی مقدس ہستیوں کے طفیل میں پرچم اسلام آج بھی بلند ہے اور اس دین کو مٹانے والے آج اس زمین پر موجود نہیں لیکن حسینی کردار آج بھی مسلمانوں کی رہنمائی کررہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اسوۃ حسنہ کی پیروی کرتے ہوئے اسلام کے سنہری اصولوں کا پرچار کرنا ہوگا کیونکہ اسی میں ہماری بقاء اور سلامتی ہے، مسلمان آپ کے کردار سے سبق حاصل کریں اور کوشش کی جائے کہ یہ پیغام دنیا میں عام ہو۔


خبر کا کوڈ: 1006979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1006979/اس-ماہ-میں-غم-حسین-ع-کو-بھرپور-طریقے-سے-منایا-جائے-علامہ-ریاض-جوہری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org