0
Sunday 31 Jul 2022 23:47

زمین سے عرش تک غم حسینؑ کا موسم چھا چکا ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

زمین سے عرش تک غم حسینؑ کا موسم چھا چکا ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نشتر پارک میں مرکزی عشرہ محرم الحرام کی پہلی مجلس عزا سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے معارف قرآن و اہل بیتؑ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ قرآن کریم میں عقیدہ توحید، عقیدہ نبوت اور عقیدہ امامت پر بہت سی آیات ہیں جو نبی نوع انسان کی مسلسل رہنمائی کر رہی ہیں، تشنگاہ علم و عمل استعفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ حسین ابن علیؑ وہ امام عالی مقام ہیں جنہوں نے دین اسلام کی بقاء کے لئے اپنا سب کچھ راہ خدا میں نذر کردیا اور اس طرح سید الشہداء دین اسلام کے ساتھ ساتھ خود بھی زندہ جاوید ہوگئے، یہ ایام عزا، ایام صبر، اُنھی کی یادوں کے ایام ہیں، زمین سے عرش تک غم حسینؑ کا موسم چھا چکا ہے۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے مزید کہا کہ آپ اس مرکزی منبر حسینی سے ہمیشہ اتحاد و اتفاق امت کی بات ہی سنیں گے، جو کہ اس طالب علم کا دائمی پیغام اور موجودہ دور کی اہم ترین ضرورت بھی ہے، سُنی ہمارے بھائی ہیں ہماری جان ہیں اور ہمارا دل ہیں، ہم اس ملک میں ایک ساتھ رہتے ہیں ایک ساتھ رہیں گے، سب عزاداری امام مظلومؑ میں اپنے اپنے انداز میں شریک ہیں۔ انہوں نے تمام امت مسلمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ گھُٹے ہوئے دماغ کا نہیں ہوتا وسیع الذہن، وسیع قلب، وسیع النظر، وسیع علم ہوتا ہے اور الحمد اللہ یہی کیفیت ہمارے برادران اہل سنت کے یہاں بھی ہے، وہ بھی سمجھدار، بردبار، معاملہ فہم اور ذہین مزاج رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1006989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش