0
Sunday 31 Jul 2022 19:27

جامعۃ النجف سکردو میں رسم تقسیم اسناد و دستاربندی کی تقریب

جامعۃ النجف سکردو میں رسم تقسیم اسناد و دستاربندی کی تقریب
اسلام ٹائمز۔ جامعۃالنجف سے علمی کیرئیر مکمل کرنے والے بیس طلبہ کے لئے تقسیم اسناد اور عمامہ بندی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں نامور علماء، شخصیات، پی ایچ ڈی ڈاکٹرز، محققین، طلباء کے والدین ،اعزا، میڈیا پرسنز، مہمانوں، جامعہ کے محسنوں اور طلاب و اساتید کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے شیخ الجامعہ علامہ شیخ محمد علی توحیدی، صدر انجمن امامیہ حجۃ الاسلام سید محمد باقر الحسینی، حجۃ الاسلام سید احمد رضوی استاد حوزہ، حجۃ الاسلام شیخ سجاد حسین مفتی، فارغ التحصیل طلباء کے نمائندے مولانا محمد کاظم مطہری، موجودہ طلباء کے نمائندے مولانا محمد ذاکر جعفری اور طلباء کے والدین کے نمائندے حجۃ الاسلام شیخ احمد حسین صابری امام جمعہ گلاب پورشگر نے خطاب کیا۔

ان خطباء نے جامعۃ النجف کے درخشان کارناموں کا شکریہ ادا کیا۔ نظامت زہیر کربلائی اور استاد شیخ محمد اشرف مظہر نے کی۔ اس تقریب میں بیس طلباء کو فارغ التحصیل کیا گیا۔ انہیں بی ایس کی سطح کی سند دی گئی اور تحقیقی مقالے کے تکمیل کی سند بھی عطا کی گئی۔ مدیر جامعۃ النجف آقائے توحیدی، حجۃ الاسلام آغا باقر الحسینی، صدر انجمن امامیہ، آقائے شیخ ذاکر مدبر مدیر مدرسہ معصومین، حجۃ الاسلام شیخ محمد علی ممتاز سابق صدر جامعہ روحانیت، حجۃ الاسلام سید احمد رضوی استاد حوزہ، مولانا مرزا یوسف حسین فرزند علامہ شیخ غلام محمد غروی، ڈاکٹر شیخ محمد لطیف مطہری، ڈاکٹر علامہ یعقوب بشوی اور علامہ شیخ سجاد حسین  مفتی نے ان طلباء کو دستار فضیلت پہنائی۔

استاد محترم شیخ سجاد حسین مفتی نے خطبہ استقبالیہ میں جامعہ کی مختصر کارکردگی پیش کی اور کہا کہ 25 سال کے عرصے میں تین سو طلباء فارغ التحصیل ہوئے ہیں، جن کی اکثریت ملکی و بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم میں مصروف ہے اور پی ایچ ڈی کرچکے ہیں۔ طلباء و اساتید نے سو سے زیادہ کتابیں لکھی ہیں۔ 20 طلباء نے اس سال بی ایس کے تحقیقی مقالے کا دفاع کیا ہے۔ کئی فارغ التحصیل ایم فل اور پی ایچ ڈی طلباء مدارس، کالجوں، یونیورسٹیوں اور سکولوں میں مشغول تدریس ہیں اور بہت سے طلباء مختلف علاقوں میں اہم دینی فرائض انجام دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1006991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش