QR CodeQR Code

شہدائے کربلا کی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ اور دنیا وآخر ت میں کامیابی کا زینہ ہے، خاور شفقت بھٹہ

1 Aug 2022 09:18

ملتان میں تاریخی و قدیمی مجلس عزاء سے خطاب میں تحفظ عزادارای امام حسین کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شیعہ سنی آپس میں بھائی بھائی ہیں جو عشرہ محرم الحرام میں حسب سابق اتحاد بین المسلمین کی روایات کو برقرار رکھیں گے اور مل کر عشرہ محرم الحرام منائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ، مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا نے دین اسلام کی بقا کے لئے تاریخ ساز قربانیاں دیں اور یزیدیت کو پاش پاش کردیا، شہدائے کربلا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو محرم الحرام کو قدیمی و مرکزی امام بارگاہ حسین آ باد دولت گیٹ قدیمی و تاریخی مجلس مجلس عزا سے خطاب کے دوران کیا۔ جس میں علامہ عاقل رضا زیدی، ملک شجر عباس کھوکھر، انجینئر سخاوت علی سیال، چوہدری شاہ زیب، شاہ زیب حسن بلوچ، قمر اکبر انجم، مشتاق حسین، قیصر عباس لنگاہ، سید ملازم حسین شیرازی، ڈاکٹر لیاقت حسین ہاشمی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ خاور شفقت بھٹہ نے مزید کہا کہ شیعہ سنی آپس میں بھائی بھائی ہیں جو عشرہ محرم الحرام میں حسب سابق اتحاد بین المسلمین کی روایات کو برقرار رکھیں گے اور مل کر عشرہ محرم الحرام منائیں گے۔ شہدائے کربلا کی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں اور دنیا وآخر ت میں کامیابی کا زینہ ہے، آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ شہدائے کربلا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام و پاکستان دشمن عناصر کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ شہدائے کربلا کا درس اتحاد، امن، محبت اور بھائی چارہ ہے اور اسی اتحاد، امن اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھا جائے تاکہ اسلام و پاکستان دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں مل جائیں۔


خبر کا کوڈ: 1007025

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007025/شہدائے-کربلا-کی-تعلیمات-امت-مسلمہ-کیلئے-مشعل-راہ-اور-دنیا-وآخر-ت-میں-کامیابی-کا-زینہ-ہے-خاور-شفقت-بھٹہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org