0
Monday 1 Aug 2022 17:33

جموں و کشمیر میں مزید 704 افراد کورونا وائرس سے متاثر

جموں و کشمیر میں مزید 704 افراد کورونا وائرس سے متاثر
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 704 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 494 کشمیر صوبہ سے اور 210 کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد 464766 تک پہنچ گئی ہے۔ اِسی مدت کے دوران 01 کووِڈ مریض کی موت واقع ہوئی ہے جس کا تعلق جموں صوبہ سے ہے۔ اِسی دوران آج مزید 555 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جن میں 326 صوبہ کشمیر اور 229 کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔ آج بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوِس کا آج کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 51 ہے۔

سرکاری بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈ مثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سرینگر میں 205، ضلع بارہمولہ میں 113، ضلع بڈگام میں 41، ضلع کپواڑہ میں 42، ضلع اننت ناگ میں 37، ضلع بانڈی پورہ میں 24، ضلع گاندربل میں 07 اور ضلع کولگام میں 07 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ پلوامہ اور شوپیان اضلاع سے کسی بھی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔ اِسی طرح ضلع جموں میں 124، ضلع اودھمپور میں 10، ضلع راجوری میں 10، ضلع ڈوڈہ میں 14، ضلع کٹھوعہ میں 08، ضلع سانبہ میں 02 اور ضلع کشتواڑ میں 22، ضلع پونچھ میں 09، ضلع رام بن میں 09 اور ضلع رِیاسی میں 02 نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1007080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش