0
Monday 1 Aug 2022 20:42

امام حسینؑ قیامت تک کیلئے ہر حریت پسند انسان کے دل کی دھڑکن ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی

امام حسینؑ قیامت تک کیلئے ہر حریت پسند انسان کے دل کی دھڑکن ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین و خطیب ملت جعفریہ علامہ سید حسن ظفر نقوی کا امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی کراچی میں عشرہ محرم الحرام کی دوسری مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قرآن کریم میں ہر خشک و تر کا بیان موجود ہے اور یہ لوح محفوظ سے قلب رسولؐ پر منتقل ہوا، قرآن کریم وہ معجزہ ہے جو حضورؐ کو عطا ہوا اور حضورؐ نے قرآن کے ہر حکم کو لوگوں تک پہنچایا اور یہ پیغام بھی دے دیا کہ میں علم کا شہر ہوں اور علیؑ اس کا دروازہ ہیں، یہ بھی فرمایا کہ تمہارے درمیان دو وزنی چیزیں چھوڑ کر جارہا ہوں ایک قرآن دوسرے اپنے اہل بیتؑ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یہ بات سمجھ لینا چاہیئے کہ قرآن اور اہل بیتؑ ہی کے اتباع میں مسلمانوں کی سربلندی کا راز ہے، کربلا کا سب سے بڑا پیغام ظلم و جبر کے نظام کے خلاف آواز اٹھانا ہے، امام حسینؑ قیامت تک کے لئے ہر حریت پسند انسان کے دل کی دھڑکن ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1007121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش