0
Monday 1 Aug 2022 21:23

ڈیرہ، علامہ رمضان توقیر کی علم کشائی میں شرکت اور مجلس عزاء سے خطاب

ڈیرہ، علامہ رمضان توقیر کی علم کشائی میں شرکت اور مجلس عزاء سے خطاب
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کوٹلی امام حسین بختاور آباد علاقہ حاطہ میں امام بارگاہ کے سالانہ علم کشائی کے پروگرام میں شرکت اور بعدازاں مجلس عزا سے خطاب کیا۔ اس دوران علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ امام حسینؑ کی جدوجہد اور مشن کا محور و مرکز اپنے نانا کی امت کی اصلاح تھا۔ یہ قیام برائے فساد نہیں تھا، یہ قیام برائے سیاست نہیں تھا، یہ قیام برائے حکومت و مملکت نہیں تھا، یہ قیام ذاتی اغراض کے حصول کے لیے نہیں تھا، یہ قیام خاندانی خواہشات کی تکمیل کے لیے نہیں تھا، یہ قیام کسی گروہ یا قبیلہ کو اقتدار میں لانے کے لیے نہیں بلکہ اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کو رائج کرنے کے لیے تھا۔ قرآنی و الٰہی احکام اور شریعت محمدی ؐ کو پامالی سے بچانے کے لیے تھا۔ اسلام اور اس کی تعلیمات کو رہتی دنیا تک محفوظ رکھنے کے لیے تھا، امت مسلمہ و محمدیہ کی دنیا و آخرت میں اصلاح پیدا کرنے کے لیے تھا۔
خبر کا کوڈ : 1007129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش