QR CodeQR Code

یوم عاشور، پی آئی اے نے زائرین امام حسینؑ کیلئے خصوصی پروازوں کا اعلان کر دیا

1 Aug 2022 21:46

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ قومی ادارہ اپنی روایات کے مطابق زائرین امام حسینؑ کو حتی الامکان تمام سہولیات فراہم کریگا، پروازیں کراچی تا نجف اشرف روانہ ہونگی اور ملک کے دیگر شہروں سے آسان کنکشن فراہم کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے نے محرم الحرام کے موقع پر زیارتوں کیلئے عراق جانے والے پاکستانیوں کیلئے اپنی پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عاشورہ پر زائرین کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے 7 خصوصی پروازیں عراق کے شہر نجف روانہ ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ خصوصی پروازوں کے باقاعدہ سلسلے کا آغاز 2 اگست بروز منگل سے شروع ہوگا اور 7 اگست تک جاری رہے گا۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ قومی ادارہ اپنی روایات کے مطابق زائرین امام حسینؑ کو حتی الامکان تمام سہولیات فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پروازیں کراچی تا نجف اشرف روانہ ہوں گی اور ملک کے دیگر شہروں سے آسان کنکشن فراہم کئے جائیں گے۔ ترجمان نے کہا پی آئی اے ہر سال کی طرح اس سال بھی عاشورہ کے ساتھ ساتھ اربعین کیلئے بھی پروازیں ترتیب دے رہا ہے، پروازوں کیلئے زائرین کی بکنگ کا آغاز کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1007132

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007132/یوم-عاشور-پی-آئی-اے-نے-زائرین-امام-حسین-کیلئے-خصوصی-پروازوں-کا-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org