0
Monday 1 Aug 2022 23:05

کوئٹہ سے کراچی جانیوالا فوجی ہیلی کاپٹر لاپتہ، جنرل سرفراز ہیلی کاپٹر پر سوار

کوئٹہ سے کراچی جانیوالا فوجی ہیلی کاپٹر لاپتہ، جنرل سرفراز ہیلی کاپٹر پر سوار
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے سندھ کے دارلاحکومت کراچی کی سمت اڑان بھرنے والا فوجی ہیلی کاپٹر 5 گھنٹوں سے لاپتہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں اعلیٰ رینک کے فوجی افسران سوار ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کمانڈر XII کور (کور کمانڈر کوئٹہ) اور سابق ڈی جی ایم آئی  جنرل سرفراز علی بھی ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران حب کے نزدیک شام سے لاپتہ ہے۔ جسکی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں امدادی کارروائیوں کیلئے جانے والے ہیلی کاپٹر کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں کمانڈر 12 سمیت 6 افراد سوار تھے۔ کور کمانڈر امدادی کارروائی کی سربراہی کر رہے تھے۔ دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر کوئٹہ جنرل سرفراز علی، DG PCG بریگیڈیئر امجد، CC Engr 12 corps بریگیڈیئر خالد، پائیلٹس میجر سعید، میجر طلحہ اور نائیک مدثر سوار تھے۔
خبر کا کوڈ : 1007148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش