QR CodeQR Code

امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ رہنماء ایمن الظواہری ہلاک

2 Aug 2022 06:57

رپورٹس کے مطابق الظواہری نے 2011ء میں اسامہ بن لادن کے مارے جانے کے بعد القاعدہ کی کمان سنبھالی تھی۔ ایمن الظواہری کی گرفتاری میں مدد کرنے پر امریکا نے 25 ملین ڈالر کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایمن الظواہری کو سی آئی اے نے افغانستان میں ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن کچھ دیر بعد ٹیلی ویژن پر امریکی کارروائی سے آگاہ کریں گے۔ سینیئر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں کسی سویلین کی ہلاکت نہیں ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق الظواہری نے 2011ء میں اسامہ بن لادن کے مارے جانے کے بعد القاعدہ کی کمان سنبھالی تھی۔ ایمن الظواہری کی گرفتاری میں مدد کرنے پر امریکا نے 25 ملین ڈالر کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے امریکی حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکی کارروائی عالمی اصولوں کے خلاف ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1007193

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007193/امریکی-ڈرون-حملے-میں-القاعدہ-رہنماء-ایمن-الظواہری-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org