0
Tuesday 2 Aug 2022 07:19
چین نے امریکا کو خبردار کر دیا

امریکی اسپیکر آج تائیوان پہنچیں گی

امریکی اسپیکر آج تائیوان پہنچیں گی
اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی ایشیائی ممالک کے دورے پر آج تائیوان پہنچیں گی۔ نینسی پلوسی کے تائیوان جانے سے متعلق چین نے امریکا کو خبردار کر دیا ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہوگا۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ چین اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا، امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان خوفناک سیاسی اثرات کا باعث بنے گا۔
خبر کا کوڈ : 1007196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش