0
Tuesday 2 Aug 2022 08:21

ایٹمی جنگ میں کوئی فریق کامیابی حاصل نہیں کر سکتا، پیوٹن

ایٹمی جنگ میں کوئی فریق کامیابی حاصل نہیں کر سکتا، پیوٹن
اسلام ٹائمز۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایٹمی جنگ میں کوئی فریق کامیابی حاصل نہیں کر سکتا اور ایسی جنگ کبھی نہیں چھڑنی چاہیے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق معاہدہ جوہری عدم پھیلاؤ کانفرنس کے شرکاء کو لکھے گئے خط میں پیوٹن نے کہا کہ ایٹمی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوسکتا، ایسی جنگ کبھی نہیں چھڑنی چاہیے، ہم عالمی برادری کے تمام ارکان کے مکمل اور غیر منقسم سکیورٹی کے لیے پرعزم ہیں۔ خیال رہے کہ پیوٹن نے یہ خط ایسے وقت میں لکھا ہے جب روس خود یوکرین کے ساتھ فروری سے اب تک حالت جنگ میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1007197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش