0
Tuesday 2 Aug 2022 19:47

اسٹیبلشمنٹ جو کہتی ہے، ہم اس کے اُلٹ کرتے ہیں، سعد رضوی

کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کریں گے، سربراہ ٹی ایل پی
اسٹیبلشمنٹ جو کہتی ہے، ہم اس کے اُلٹ کرتے ہیں، سعد رضوی
اسلام ٹائمز۔ امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کہا ہے کہ عمران خان کیساتھ فارن فنڈنگ کیس میں رعایت کی گئی ہے، مجرم کو نوٹس نہیں، سزا دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ جو کہتی ہے وہ الٹ کرتے ہیں۔ امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے لاہور میں بیٹ رپورٹرز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کیساتھ رعایت کی گئی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے میں سزا کی بجائے تنبیہہ کی گئی ہے، جبکہ مجرم کو سزا دی جاتی ہے، شوکاز نوٹس نہیں جاری کیا جاتا۔ انہوں نے کہا اپنے والد کی نصیحت کے مطابق اسٹیبلشمنٹ جو کہتی ہے میں اس کے الٹ کرتا ہوں۔ سعد رضوی نے کہا ٹی ایل پی کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا فرانسیسی سفیر کے حوالے سے اپنے مطالبے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے تھے، ان کی رہائی سے قبل ہی وہ رضا کارانہ طور پر ملک چھوڑ گیا تھا۔

انہوں نے کہا ناموس رسالت مسلمانوں کی مشترکہ کاز ہے، ناموس رسالت میرا ایمان ہے، شدت پسندی نہیں۔ مولانا فضل الرحمان سمیت جو بھی سیاسی مذہبی لیڈر حق بات کرے گا، اس کی حمایت کریں گے۔ ٹی ایل پی کے سربراہ نے کہا کہ میثاق معیشت کی ابتداء حکومت اور متعلقہ اداروں سے شروع ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا ان کے قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں سے الیکشن لڑنے اور عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تمام سیاسی جماعتیں اسٹبلشمنٹ کے پاس نا جانے پر متفق ہو جائیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے۔ سعد رضوی نے کہا گزشتہ دھرنے میں مذاکرات کامیاب کرانے میں آرمی چیف جنرل باجوہ نے بنیادی کردار ادا کیا تھا۔ پارٹی معاملات پر پیر افضل قادری اور آصف اشرف جلالی کیلئے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1007199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش