QR CodeQR Code

گجرات اسمبلی الیکشن کیلئے عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری

2 Aug 2022 16:55

گجرات انتخابات کے لئے عام آدمی پارٹی میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال پیر کو گجرات پہنچے۔


اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی نے گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ پہلی فہرست میں 10 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ امیدواروں میں پارٹی کی تنظیم میں اہم ذمہ داریاں نبھانے والے قائدین کو موقع دیا گیا ہے۔ بھیم بھائی چودھری کو دیودر سے، جگمل والا کو سومناتھ سے اور ارجن راٹھوا کو چھوٹا ادے پور سے ٹکٹ ملا ہے۔ راجکوٹ ساؤتھ سے شیو لال برسیا، راجکوٹ رورل سے وشرام سگاتھیا کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ بتادیں کہ گجرات انتخابات کے لئے عام آدمی پارٹی میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال پیر کو گجرات پہنچے۔ انہوں نے گجرات میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اپنی ضمانت بھی پیش کی۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ آج میں آپ کو گارنٹی دے رہا ہوں کہ میں جو کہہ رہا ہوں وہی کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ 5 سال میں اپنی بات پوری نہیں کرتی تو باہر پھینک دینا، دہلی کے سی ایم نے کہا کہ میں نوکری کی گارنٹی دے کر جا رہا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی اروند کیجریوال نے اپنے مخالفین کو بھی نشانہ بنایا۔ اپنی گارنٹی پیش کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے 5 سال کے دوران ہر بے روزگار کو روزگار دینے، روزگار نہ ملنے تک 3 ہزار روپے کا بے روزگاری الاؤنس، 10 لاکھ سرکاری نوکریوں، پیپر لیک کے لئے سخت قوانین بنانے اور کوآپریٹو سیکٹر میں ملازمت کے نظام کو ٹھیک کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ان تمام پارٹیوں کے ٹی وی چینلز کو دیکھ کر مجھے گالیاں دیں گے کہ اروند کیجریوال مفت کی ریوڑی بانٹ رہے ہیں۔ انہوں نے مخالفین کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ تمام ریوڑیاں ان کے دوستوں میں تقسیم کی جاتی ہیں یا سوئس بینکوں میں لے جائی جاتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1007243

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007243/گجرات-اسمبلی-الیکشن-کیلئے-عام-آدمی-پارٹی-کے-امیدواروں-کی-پہلی-فہرست-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org