QR CodeQR Code

دعا زہرا اغوا کیس، متاثرہ لڑکی کا نام، پتا اور تصویر نشر کرنے پر پابندی عائد

2 Aug 2022 18:25

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی متاثرہ لڑکی سے متعلق مواد شائع کرنے پر پابندی ہوگی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ میں واضح ہے کہ متاثرہ لڑکی کی شناخت، پتہ اور تصویر میڈیا میں شائع کرنا منع ہے، تاکہ متاثرین کا تحفظ کیا جا سکے۔


شہر قائد کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے دعا زہرا اغوا کیس میں متاثرہ لڑکی کا نام، پتا اور تصویر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے دعا زہرا اغوا کیس میں متاثرہ بچی کی شناخت ظاہر نہ کرنے کی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی متاثرہ لڑکی سے متعلق مواد شائع کرنے پر پابندی ہوگی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ میں واضح ہے کہ متاثرہ لڑکی کی شناخت، پتہ اور تصویر میڈیا میں شائع کرنا منع ہے، تاکہ متاثرین کا تحفظ کیا جا سکے۔ تمام میڈیا پرسنز متاثرہ بچی کی شناخت ظاہر نہ کرنے کو یقینی بنائیں۔ متاثرہ بچی سے متعلق جو معلومات پہلے شائع کی جا چکی ہے، اسے بھی مزید پھیلنے سے روکا جائے۔ عدالت نے فیصلے کی کاپی تمام میڈیا ریگولیشنز کو بھی ارسال کرنے کا حکم دیا ہے۔ ریسٹرین میرج ایکٹ کی سیکشن 18 کے تحت متاثرہ بچی کی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 1007261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007261/دعا-زہرا-اغوا-کیس-متاثرہ-لڑکی-کا-نام-پتا-اور-تصویر-نشر-کرنے-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org