0
Tuesday 2 Aug 2022 18:35

عمران خان نے پرویز الہیٰ کی کابینہ کے 18 ارکان کے ناموں کی منظوری دیدی

عمران خان نے پرویز الہیٰ کی کابینہ کے 18 ارکان کے ناموں کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کی کابینہ کے 18 ارکان کے ناموں کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی منظور کی گئی پنجاب کابینہ میں تمام وزراء کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کابینہ میں شامل قاف لیگ کی 2 وزارتیں بھی واپس لے لیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کی طرف سے پنجاب کابینہ میں محمود الرشید کو بلدیات اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو صحت کی وزارت ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق میاں اسلم اقبال کو ہاؤسنگ، ڈاکٹر مراد راس کو محکمہ تعلیم، ہاشم جواں بخت کو خزانہ، خرم ورک کو وزیر قانون بنایا جاسکتا ہے۔ نئی پنجاب کابینہ میں راجا یاسر ہمایوں کو ہائر ایجوکیشن، ہاشم ڈوگر کو محکمہ داخلہ اور راجا بشارت کو پارلیمانی امور کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کی کابینہ میں علی افضل ساہی، لطیف نذر گجر، محسن لغاری اور فیاض الحسن چوہان کو بھی وزیر بنایا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1007266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش