0
Tuesday 2 Aug 2022 21:28

کشمیر میں کورونا وائرس کی رفتار کم، 397 افراد مثبت قرار

کشمیر میں کورونا وائرس کی رفتار کم، 397 افراد مثبت قرار
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں 3 دنوں کے بعد کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 700 سے کم ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے 11 ہزار 513 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 397 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 163 ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل دوسرے دن بھی ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4772 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 397 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں صوبے میں 122 جبکہ کشمیر میں 275 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر صوبے میں مثبت قرار دئے گئے سبھی 275 افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 634 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران وادی کشمیر میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2429 بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 10 اضلاع میں کورونا وائرس سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 122 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مثبت قرار دئے گئے سبھی 122 افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 122 متاثرین میں جموں میں 80، ادھمپور میں 6، راجوری میں 7، ڈوڈہ میں 4، کٹھوعہ میں 6، سانبہ میں 7، پونچھ میں 4، رام بن میں 8 جبکہ کشتواڑ اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار 529 ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید ایک اور شخص کی موت ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2343 بنی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1007282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش