0
Tuesday 2 Aug 2022 21:38

قرآن کریم ہی تمام علوم کا سرچشمہ اور اہل بیتؑ اسکے مفسر ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی

قرآن کریم ہی تمام علوم کا سرچشمہ اور اہل بیتؑ اسکے مفسر ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین و خطیب ملت جعفریہ علامہ سید حسن ظفر نقوی کا امام بارگاہ شہدائے کربلا میں عشرہ محرم الحرام کی تیسری مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی خشک و تر ایسا نہیں جس کا بیان کتاب الہی میں موجود نہ ہو، دراصل قرآن کریم ہی تمام علوم کا سرچشمہ ہے اور اہل بیتؑ اس کے مفسر ہیں، امیرالمومنین علی ابن ابیطالبؑ نے فرمایا کہ قرآن مجید کی ہم نشینی اختیار کرنے والا کبھی گمراہ نہیں ہوتا، اسی طرح اہل بیتؑ کی محبت اللہ اور اس کے رسولؐ سے دور نہیں ہونے دیتی۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے خطاب کے دوران بارش کے نتیجے میں شہر کی زبوں حالی کا بھی ذکر کیا، خاص طور پر محرم کے دوران مسلسل لوڈشیڈنگ کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرے ورنہ عزادار احتجاج پر مجبور ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 1007285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش