0
Tuesday 2 Aug 2022 21:53

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی و دیگر فوجی افسران کی شہادت پر اظہار افسوس

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی و دیگر فوجی افسران کی شہادت پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچستان کے کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ان کے دیگر ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے  میں شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے، بلوچستان میں سیلاب زدگان کی امدادی سرگرمیوں کے دوران جام شہادت نوش کرنا اس حقیقت کا عکاس ہے کہ جنرل سرفراز علی قومی خدمات کے لئے میدان عمل میں موجود رہتے تھے۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1007288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش